اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر ہورہے مظالم پر ناندیڑ شہر میں اسرائیل کی
اشیاء پر شہریان ناندیڑ کی بائیکاٹ کیا جارہاہے ۔ اس ضمن میں شہر میں اور
مسلم اکثریتی علاقوں میں جگہ جگہ دوکانوں ، پان ٹپریوں ، آٹورکشہ اور
ہوٹلوں اور موبائل شاپس میں اسرائیل کے خلاف مذمتی پوسٹر اور مظلوم
فلسطینیوں کی
حمایت میں بینرس لگائے گئے ہیں ۔ ان بینرس میں اسرائیل اوراس
کی حلیف کمپنیوں اور ان کی تیار کردہ اشیاء کی مکمل رہنمائی کی جارہی ہے
جبکہ شہر میں مسلم موبائل شاپس نے قابل تحسین اقدام کرتے ہوئے اسرائیلی
کمپنی ووڈا فون کے ریچارج اور موٹرولا موبائل کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے
اپنی دوکانوں میں انہیں جگہ نہیں دی